Sunday, July 7, 2019

* حَلق یا تَقصِیر *

حَلق یا تَقصِیر


اب مرد حَلْق کریں یعنی سَر مُنڈوا دیں یا تَقْصِیر کریں یعنی بال کتروائیں ۔ مگر حَلْق کروانا بہتر ہے۔حُضورِ اَقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حِجَّۃُ الْوَداع میں حَلْق کرایا اور سر منڈوانے والوں کے لیے تین باردعائے رحمت فرمائی اور کتروانے والوں کے لیے ایک بار۔

تَقصِیرکی تعریف


تَقْصِیر یعنی کم از کم چوتھائی(۴/۱)سَر کے بال اُنگلی کے پَورے برابر کٹوانا۔ اِس میں یہ اِحتِیاط رکھئے کہ ایک پَورے سے زِیادہ کٹیں تا کہ سر کے بیچ میں جو چھوٹے چھوٹے بال ہوتے ہیں وہ بھی ایک پَورے کے برابر کٹ جائیں ۔ بعض لوگ قینچی سے دو تین جگہ کے چند بال کاٹ لیاکرتے ہیں ، حَنَفِیّوں کے لئے یہ طریقہ غَلَط ہے اور اِس طرح اِحرام کی پابندیاں بھی ختم نہ ہوں گی۔

اِسلامی بہنوں کی تَقصِیر


اِسلامی بہنوں کو سَر مُنڈانا حرام ہے وہ صِرْف تَقْصِیر کروائیں ۔ اِس کاآسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی چُٹیا کے سِرے کو اُنگلی کے گرد لپیٹ کر اُتنا حصّہ کاٹ لیں ، لیکن یہ اِحتِیاط لازِمی ہے کہ کم ازکم چوتھائی(۴/۱)سَر کے بال ایک پَورے کے برابر کٹ جائیں ۔

copywrites © 2019,

No comments:

Post a Comment

hazrat muhammad mustafa sallallahu alaihi wa sallam[حضرت محمد مصطفٰی صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم]

حضرت محمد مصطفٰی صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم ...