Thursday, April 11, 2019

Shab E barat[شبِ برأت]

Shab E barat[شبِ برأت]

شبِ برأت


حضرت علی کرم اللہ تعالٰی وجھہ الکریم سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ کا فرمان ہے:جب ۱۵ شعبان کی رات آئے تو اس میں قیام کرو اور دن میں روزہ رکھو۔بے شک اللہ تعالٰی غروب آفتاب سے آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے:ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ اسے بخش دوں!ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اسے روزی دوں!ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اسے عافیت عطا کروں!ہے کوئی ایسا!اور یہ اس وقت تک فرماتا ہے کہ فجر طلوع ہو جائے۔
سنن ابن ماجہ ج۲حدیث۱۳۸۸

شبِ برأت اعمال نامہ تبدیل ہوتے ہیں مرنے والوں کے نام،لوگوں کا رزق اور اس سال حج کرنے والوں کا نام لکھا جاتا ہیں۔لہٰذا ۱۴شعبان کا روزہ بھی رکھ لیا جائے تاکہ اعمال نامے کے آخری دن میں بھی روزہ ہو۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنھا سے روایت ہے،حضوراکرمﷺ نے فرمایا:میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا:شعبان کی۱۵رات ہے،اس میں اللہ تعالٰی جنہم سے اتنوں کو آزاد فرماتا ہے جتنے بنی کلب کی بکریوں کے بال ہیں مگر کافر،عداوت والے،رشتہ کاٹنے والے،کپڑا لٹکانے والے،والدین کی نا فرمانی کرنے والے اور شراب کے عادی کئ طرف نظررحمت نہیں فرماتا
۔(شعبالایمان ج۳حدیث۳۸۳۷)۔

شبِ برأت مغرب کے بعد چھ نوافل
معمولاتِ اولیا ئے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام سے ہے کہ مغرب کے فرض وسنت وغیرہ کے بعد چھ رکعت نفل ۲،۲ رکعت کرکے ادا کئے جائیں۔پہلی ۲ رکعتوں سے پہلے یہ نیت کیجئے:یااللہ ان ۲ رکعتوں کی برکت سے مجھے درازیِ عمر بِالخیر عطا فرما۔دوسری ۲ رکعتوں میں یہ نیت کیجئے:یااللہ ان ۲ رکعتوں کی برکت سے تمام بلاؤں و آفتوں سے میری حفاظت فرما۔تیسری ۲ رکعتوں میں یہ نیت کیجئے:یااللہ ان ۲ رکعتوں کی برکت سے مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کر۔ان چھ رکعتوں میں سورۃُالفاتحہ کے بعد جو چاہیں وہ سورت پڑھ سکتے ہیں۔ہر ۲رکعت کے بعد ۲۱بار سورۃُالاخلاص یا ایک بار سورہ یٰس شریف پڑھئے بلکہ ہوسکے تو دونوں پڑھ لیجئے اور ساتھ ہی ہر با ر سورہ یٰسٓ کے بعد دعائے نصف شعبان بھی پڑھئے۔

سورۂ یٰسٓ شریف


دُعائے نِصفِ شَعبان



شبِ برأت ۷پتے بیری کے درخت کے پانی میں جوش دے کر اس سے غسل کیا جائے تو تمام سال جادو کے اثر سے محفوط رہے گے۔ان شاءاللہُ العزیز
احادیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ شعبان کی پندرہویں رات (یعنی شب برأت)کوحضوراکرم ،نورمجسم ،سیدعالم ﷺ قبرستان میں جاکردعامانگاکرتے تھے۔لہٰذااِس مقدس رات میں اپنے اموات کوفراموش نہیں کرناچاہئے۔بلکہ ان کے لئے دعائے مغفرت ورحمت مانگنی چاہئے اوراُن کے لئے ایصال ثواب اورختم قرآن مجیدکااہتمام کرناچاہئے۔
شبِ برأت جہنم کی آگ سے چھٹکارا پانے کی رات ہے مگر افسوس!مسلمانوں کی ایک تعداد خود پیسے خرچ کرکے اپنے لئے آگ یعنی آتشبازی کا سامان خریدتی ہے۔آتش بازی کرنا حرام اور ناجائز ہے،اللہ کی نافرمانی سے بچو اور اپنے بچوں کو بھی روکے اور اس مقدس رات کا تقدس پامال نہ کریں۔
اللہ پاک ہمیں شبِ برأت کی تمام برکتیں اور رحمتیں عطا فرمائے۔آمین

islamic events © 2020,

No comments:

Post a Comment

hazrat muhammad mustafa sallallahu alaihi wa sallam[حضرت محمد مصطفٰی صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم]

حضرت محمد مصطفٰی صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم ...