Sunday, April 7, 2019

Hazrat Sayyiduna Imam Hussain R.A [حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ]

Hazrat Sayyiduna Imam Hussain R.A [حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ]

مرحبا سرورعالم کے پِسر آئے ہیں
سیدہ فاطمہ کے لختِ جگر آئےہیں
واہ قسمت!کہ چراغ حرمین آئے ہیں
اے مسلمانوں!مبارک کہ حسینؓ آئے ہیں


سیدا لشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت ۳ یا ۵ شعبان ۴ھ کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔حضور پرنور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کا نام حسینؓ رکھا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت:ابو عبداللہ اور القاب:ولی،طیب، سبط رسول اللہ اور رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل ہے۔



فضائل امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ


رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا


۔۱۔حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھ سے ہے اور میں حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہوں،اللہ پاک اس سے محبت فرماتا ہے جو حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے محبت کرے ۔
۔۲۔ حسن و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے جس نے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی کی۔
۔۳۔ حسن و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنھا دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔
۔۴۔ حسن و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنھا جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔
۔۵۔ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ (میری)اولاد میں سے ایک فرزندارجمندہے۔

سیرت مبارکہ

علم و عمل، تقوٰے، شجاعت وقوت، اخلاق ، صبرو شکر، حیا اور مہمان نوازی، غربا ءپروری ، صلۂ رحم، محبتِ فقرا ءو مساکین میں شہرہ آفاق تھے ۔سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۔۲۵۔ حج ادا کئے اور روزانہ ۔۳۰۰۰۔ رکعت نماز پڑھتے نیز کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے۔
حضرت امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان یہ تھی کہ جب آپؓ اندھیرے میں بیٹھتے تو آپؓ کی پیشانی اور رخسار مبارک کے نور سے راستے منور ہو جاتے تھے۔
سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایسے باکمال عبادت گزار تھے کہ کربلا کی تپتی ریت پر زخموں سے چُور آپؓ نے رب عزوجل کو سجدہ کرنا نہ چھورا ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔۱۰۔ محرم ۔٦۰ھ۔سجدے میں جامِ شہادت نوش کیا۔حضرت امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مزارپُرانوار کربلا عراق میں ہے۔

copywrites © 2019,

No comments:

Post a Comment

hazrat muhammad mustafa sallallahu alaihi wa sallam[حضرت محمد مصطفٰی صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم]

حضرت محمد مصطفٰی صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم ...