Wednesday, April 17, 2019

Hazrat Lal Shahbaz Qalandar R.A[حضرت لعل شہباز قلندر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ]

Hazrat Lal Shahbaz Qalandar R.A[حضرت لعل شہباز قلندر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ]

حضرت لعل شہباز قلندر
رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ


حضرت سیّدمحمدعثمان مَرْوَنْدی کاظمی حنفی قادِرِی لعل شہباز قلندر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا تعلق سادات کے گھرانے سے تھا۔لعل شہباز قلندر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت ۵۳۸ھ میں آذربائیجان کے قصبہ مروند میں ہوئی۔ اسی مناسبت سے آپؒ کو مروندی کہا جاتا ہے۔آپؒ کا نام حافظ سید محمد عثمان ہے اور آپؒ اپنے لقب لعل شہباز سے مشہور ہیں۔ حضرت سیّدمحمدعثمان مَرْوَنْدی کاظمی حنفی قادِرِی لعل شہباز قلندر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا سلسلئہ نسب ۱۳واسطوں سے حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ تک پہنچتا ہے۔ ۔
حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے ابتدائی تعلیم وتربیت والدِ گرامی کے زیرِ سایہ حاصل کی،گھر کے قریبی مسجد میں سات سال کی عمر میں حفظِ قرآن مکمل کرلیا۔پھر اس کے بعد دیگر علومِ دینیہ کے حصول میں مصروف ہوگئے۔بہت جلد ہی علومِ نقلیہ وعقلیہ اور عربی وفارسی ادب میں مہارتِ حاصل کرلی،آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء ِکرام میں ہوتاتھا۔

حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ بہت ہی حسین وجمیل تھے۔چہرۂ انور سے مشہور پتھر ”لعل“ کی طرح سرخ کرنیں نکلتی محسوس ہوتی تھیں جس کی وجہ سے”لعل“ کے لقب سےشہرت پائی،”شہباز“ کا لقب بارگاہِ امامِ حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عطا ہوا جبکہ سلسلۂ قلندریہ نسبت سے قلندر مشہور ہوئے۔ ۔لعل شہباز قلندر علیہ الرحمہ جس پایہ کے صاحب علم و فضل اور صاحب تصوف و معر فت تھے،اسی پایہ کے معلم و مقر ر اور ادیب و شاعر بھی تھے، عربی و فارسی علوم و ادبیات پر کامل دسترس رکھتے تھے، قرآن و حدیث و فقہ کا وسیع مطا لعہ تھا، ماہر لسا نیات اور ماہر قو اعد زبان بھی تھے، آپ صاحبِ تصانیف بزرگ تھے،آپ کی تصانیف ”صرفِ صغیر“ اور” میزانُ الصرف“درسی نصاب میں بھی شامل رہیں۔ اور بالخصوص صرف ونحواور عربی ادب کے شائقین دور دراز علاقوں سےسفر کرکے آپ کے ہاں تحصیلِ علم کیلئے حاضر ہوتے ۔آپ شیخ الاسلام حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا علیہ الرحمہ کے مدرسہ میں صدرالمدرسین کے منصب پر فائز تھے۔

Hazrat Lal Shahbaz Qalandar R.A[حضرت لعل شہباز قلندر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ]
حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا وصال ١٨ یا ٢١ شعبان المعظم ٦۷۳ھ کو ہوا۔آپؒ کا مزار مبارک سہیون شریف میں ہے۔
اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقہ ہماری مغفرت ہو۔آمین۔۔۔

copywrites © 2019,

1 comment:

hazrat muhammad mustafa sallallahu alaihi wa sallam[حضرت محمد مصطفٰی صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم]

حضرت محمد مصطفٰی صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم ...