کلام سنیے
سلطانِ کربلاؑ کو ہمارا سلام ہو
سلطان کربلا کو ہمارا سلام ہو....
جانانِ مصطفیٰ ﷺ کو ہمارا سلام ہو....
عباسِ نامدار ہیں زخموں سے چور چور....
اس پیکر رضا کو ہمارا سلام ہو....
اکبر سے نوجوان بھی رن میں ہوئے شہید....
ہم شکلِ مصطفیٰ ﷺ کو ہمارا سلام ہو....
اصغر کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں....
مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو....
بھائی بھتیجے بھانجے سب ہوگئے نثار....
ہر لعل بے بہا کو ہمارا سلام ہو....
ہو کر شہید قوم کی کشتی ترا گئے....
امت کے ناخدا کو ہمارا سلام ہو....
ناصر ولائے شاہ میں کہتے ہیں بار بار....
مہمان کربلا کو ہمارا سلام ہو....
سلطان کربلا کو ہمارا سلام ہو....
جانانِ مصطفیٰ ﷺ کو ہمارا سلام ہو....
No comments:
Post a Comment